اسلام آباد :نائب وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کے مشیر سید توقیر حسین شاہ، خواجہ آصف، بلاول بھٹو زرداری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروس کے سینئر افسران کی گریڈ 22 میں ترقیوں کی منظوری دی گئی۔
پاکستان کسٹمز سے دو افسران، واجد علی اور رباب سکندر کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی، جب کہ ان لینڈ ریونیو سروس سے پانچ افسران ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
ان لینڈ ریونیو سروس کے ترقی پانے والے افسران میں ڈاکٹر حامد عتیق سرور، شاہد اقبال بلوچ، سعدیہ صدف گیلانی، محمد اقبال اور تہمینہ عامر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان افسران کی ترقی کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باعث کچھ عرصے سے رکا ہوا تھا، جسے اب منظوری دے دی گئی ہے۔
اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، گریڈ 22 میں افسران کی ترقی کی منظوری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
