Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزتیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو چکا جو اب رکنے والی نہیں ،محمد عارف

تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو چکا جو اب رکنے والی نہیں ،محمد عارف

کیلیفورنیا(سب نیوز) تحریکِ انقلاب کے بانی محمد عارف نے کہا ہے کہ تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے، اور یہ جنگ وقتی نہیں بلکہ مسلسل شدت اختیار کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ جنگ صرف میدانِ جنگ میں نہیں، بلکہ نظریات، معیشت، اور عالمی طاقتوں کی پالیسیوں میں بھی لڑی جا رہی ہے۔


اپنے ایک بیان میں محمد عارف کا کہنا تھا کہ دنیا کو جس امن کی امید دلائی جا رہی ہے، وہ محض ایک فریب ہے،عارضی وقفے اور خوشنما وعدے صرف جنگی تیاریوں کے لیے وقت حاصل کرنے کا حربہ ہیں نہ کہ اصل امن کی کوشش۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ دنیا میں امن کے دعویدار بنے پھرتے ہیںدراصل وہی جنگ کے اصل محرک اور ذمہ دار ہیں۔یہ لوگ اپنے دشمنوں کو مکمل تباہ کرنے کے لیے امن کی آڑ میں سازشیں کرتے ہیں۔


محمد عارف نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں، میرے خیال میں7 جولائی 2025 ایک خطرناک دن ہو سکتا ہے، لوگوں کو ہوشیار رہنا ہوگا، تیار رہنا ہوگا، اور سچ کو سمجھنا ہوگا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات کا درست ادراک کریں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے خود کو ذہنی و عملی طور پر تیار رکھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔