Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومپاکستانوزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر شہبازشریف کا وفد کو خراج تحسین

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر شہبازشریف کا وفد کو خراج تحسین

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی جس میں امریکا اور یورپ میں سفارتی وفد کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے وفد کو بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔
ملاقات میں بلاول بھٹو نے سفارتی وفد کے حالیہ امریکا اور یورپ کے دورے پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کی جانب سے کامیاب سفارتی دورہ کرنے والے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کی موثر ترجمانی پر تمام اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں۔آپ نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیابی کے ساتھ واپس آئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے موقف کو نہایت احسن انداز میں بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ وفد نے پہلگام واقعے سے لے کر سندھ طاس معاہدے تک ہر پہلو کو موثر انداز میں اجاگر کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے بلاجواز جنگی جنون کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔