Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینمتحدہ عرب امارات کی ائیر سپیس خالی ہونا شروع، درجنوں پروازیں متبادل روٹس پر منتقل

متحدہ عرب امارات کی ائیر سپیس خالی ہونا شروع، درجنوں پروازیں متبادل روٹس پر منتقل

ابو ظہبی (سب نیوز)ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود بند کردی۔
ایران کی جانب سے قطر پر حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی ائیر اسپیس خالی ہونا شروع ہوگئیں جس کے بعد درجن بھر پروازیں متبادل روٹس پر منتقل کردی گئیں۔متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود سے کمرشل جہازوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، دبئی اور ابوظہبی ائیرپورٹ کی پروازیں مختلف ممالک کو منتقل ہو رہی ہیں۔
فلائٹ ریڈار کی جانب سے جاری تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں موجود کئی پروازیں واپس مڑ گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔