Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومپاکستاناورکزئی، سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، اہلکار شہید

اورکزئی، سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، اہلکار شہید

پشاور (سب نیوز)ضلع اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں ایف سی کا ایک جوان شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کردیا، تخریب کاروں کی تلاش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔