Saturday, June 21, 2025
spot_img
ہومپاکستانترک صدر سے اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

ترک صدر سے اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

استنبول (سب نیوز)ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔صدر اردوان نے ملاقات استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے 51 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد کی۔ملاقات میں ترک وزیر خارجہ، قومی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن اور صدر کے خارجہ امور و سکیورٹی کے اعلی مشیر بھی موجود تھے۔

دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کا نیک تمناوں کا پیغام ترک صدر کو پہنچایا گیا۔ دفتر خارجہ نے بتایاکہ ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور رہنماں نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیاگیا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت، دفاع کے حق کو تسلیم کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار اور طیب اردوان نے عالمی برادری سے مشرق وسطی میں امن و استحکام کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت فوری روکنے اور انسانی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا۔اسحاق ڈار نے او آئی سی یوتھ فورم ایوارڈ ملنے پر ترک صدر کو مبارکباد بھی دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔