Saturday, June 21, 2025
spot_img
ہومپاکستانجلاو گھیراو کیس، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری اور شعیب شاہین بری

جلاو گھیراو کیس، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری اور شعیب شاہین بری

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری، شعیب شاہین کو احتجاج اور تھوڑ پھوڑ کے مقدمات میں بری کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کو احتجاج اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں بری کردیا۔عدالت کی جانب سے بری کیے جانے والوں میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، قائد حزب اختلاف عمر ایوب، علی بخاری اور وکیل رہنما شعیب شاہین شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔