اسلام آباد (سب نیوز)این ڈی ایم اے نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ تین روز تک آندھی اور طوفان کے ساتھ بھاری بارشوں کی پیشگوئی کر تے ہوئے ایڈوائزری جاری کر دی ۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 23 جون تک گلگت بلتستان،کشمیر،پنجاب اورخبیرپختونخوامیں تیزہواوں،آندھی اورطوفان کیساتھ بارش کاامکان ہے ۔ تیزہواوں اورطوفان کے دوران کمزوردرخت،کچی دیواریں اورکمزورتعمیرات کونقصان پہنچنے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری میں عوام کو کمزورتعمیرات،کچی دیواروں،بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈزسے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ کہا گیا ہے گاڑیوں کو شیڈ کے نیچے یا دیگرمحفوظ جگہ پر پارک کیا جائے ۔ سفر کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے کہ طوفان کے دوران حد نگاہ کم ہونا حادثات کا باعث بن سکتا ہے ۔
این ڈی ایم اے کی آج سے23جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
