Monday, July 14, 2025
ہومپاکستاناٹک جیل میں افسران کی موجودگی میں قیدی پر بدترین تشدد، سپرنٹنڈنٹ جیل عہدے سے فارغ

اٹک جیل میں افسران کی موجودگی میں قیدی پر بدترین تشدد، سپرنٹنڈنٹ جیل عہدے سے فارغ

راولپنڈی(آئی پی ایس ) اٹک جیل میں افسران کی موجودگی میں حوالاتیوں پر تشدد کے واقعے کے بعد آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو عہدے سے ہٹا دیا۔سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل عارف شہزاد کو لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ آئی جی جیل خانہ جات نے دو افسران سمیت 5 اہلکاروں کو بھی معطل کردیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صمد حسن اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مشتاق احمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چیف وارڈر محمد رفیق، ہیڈ وارڈر محمد ذوالفقار اور وارڈر محمد ایوب کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔اٹک جیل میں قیدی پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو دو روز قبل سامنے آئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔