Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومتازہ تریناسرائیلی حملے رکنے تک کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، ایرانی وزیر خارجہ کا دو ٹوک اعلان

اسرائیلی حملے رکنے تک کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، ایرانی وزیر خارجہ کا دو ٹوک اعلان

جنیوا (آئی پی ایس )ایران نے اسرائیلی حملے رکنے تک مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا موجودہ حالات میں کسی سے بھی خصوصا امریکا سے اس معاملے پر مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حملے رکنے تک کسی سے مذاکرات نہیں کرینگے۔ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف اسرائیلی جرائم میں شراکت دار ہے، موجودہ حالات میں، اور جب تک صیہونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔عباس عراقچی نے کہا کہ ہم کسی سے خصوصا امریکا سے اس معاملے پر مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں۔ ہم نے ان پر واضح کردیا ہے کہ جب تک جارحیت اور حملے جاری رہیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ بات چیت یا سفارتکاری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہم اس وقت حالتِ دفاع میں ہیں، یہ دفاع نہ رکے گا اور نہ روکا جا سکتا ہے۔ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کبھی بھی سویلین علاقوں کو نشانہ نہیں بناتا جوکہ اسرائیلی کارروائیوں کے برعکس ہے جن میں دانستہ طور پر غزہ میں اسپتالوں پر حملہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔