Saturday, June 21, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزایف بی آر نے مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر کی کمپنی کے سگریٹ پکڑ لیے، ٹیکس چوری کا انکشاف

ایف بی آر نے مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر کی کمپنی کے سگریٹ پکڑ لیے، ٹیکس چوری کا انکشاف

ملتان(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ادارہ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو ملتان نے سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے خانیوال کے قریب واقع شام کوٹ ادا کے مقام پر 25 لاکھ سے زائد غیر قانونی سگریٹ ضبط کر لیے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی انٹیلیجنس بیورو کی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ ضبط کیے گئے سگریٹوں کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سگریٹ سندھ کے علاقے کنری منتقل کیے جا رہے تھے۔

ضبط شدہ سگریٹوں میں مشہور سگریٹ برانڈز باس اور کینٹن شامل ہیں، جو کہ سرحد ٹوبیکو کمپنی صوابی کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ یہ کمپنی خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر شیراز اکرم باچا کی ملکیت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیکٹری ٹول مینوفیکچرنگ کے تحت اپنے سگریٹ برانڈز دیگر فیکٹریوں سے تیار کرواتی ہے۔سگریٹ فیکٹریاں ٹیکس حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ٹول مینوفیکچرنگ کے تحت دوسری فیکٹریوں سے اپنے برانڈ تیار کرواتی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائی وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر کی گئی ہے، جن کے تحت سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خلاف بلا تفریق اپریشن جاری ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایات انٹیلیجنس بیورو ملکی معشیت کو نقصان پہنچانے اور۔ٹیکس چوری کے خلاف آپریشن میں ایف بی آر کو بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے، اور سگریٹ ٹیکس چوری میں ملوث بلا تفریق دیگر عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔