اسلام آباد(سب نیوز)دعوتِ اسلامی کے شعبہ المدین العلمیہ کے تحت قرآن مجید کے آسان، رواں اور عام فہم اردو ترجمہ “کنزالعرفان” کا سرائیکی زبان میں ترجمہ مکمل کر لیا گیا ہے، جو اب دعوتِ اسلامی کی معروف ایپ صراط الجنان میں شامل کر دیا گیا ہے۔
یہ ترجمہ دعوتِ اسلامی کے جانب سے سرائیکی زبان بولنے والے مسلمانوں کے لیے ایک انمول تحفہ ہے، تاکہ وہ اللہ کے کلام کو اپنی مادری زبان میں بہتر طور پر سمجھ سکیں اور اپنے ایمان و عمل میں مضبوطی لاسکیں۔یہ پراجیکٹ تین سال کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے جس میں درج ذیل علمی و فنی شخصیات نے اہم کردار ادا کیاشرعی نگرانی مولانا بلال مدنی صاحب ادبی معاونت سرائیکی ماسٹر منیر صاحب پروف ریڈنگ مولانا عامر شاہ صاحب کمپوزنگ مولانا عفیف مدنی صاحب ترجمہ اور تحقیق المدین العلمیہ شعبہ ٹرانسلیشن تکنیکی معاونت آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، دعوتِ اسلامی اس تاریخی ترجمے کے اجرا پر دعوتِ اسلامی کے مرکزی ذمہ داران اور سرائیکی زبان سے تعلق رکھنے والے دینی، تعلیمی و ادبی حلقوں نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے اور اس کارِ خیر کو امت مسلمہ کے لیے ایک روحانی نعمت قرار دیا ہے
ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہ سعادت بخشی۔ ہمارا مقصد ہے کہ قرآن کا پیغام ہر زبان میں، ہر دل تک پہنچے۔ سرائیکی ترجمہ اسی مشن کی ایک کڑی ہے۔صراط الجنان ایپ دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان استعمال کر رہے ہیں، اور اس میں موجود تفسیری مواد، ترجمے اور سرچ فیچر قرآن فہمی کے لیے ایک مثر ذریعہ بن چکا ہے۔ اب سرائیکی زبان میں قرآن فہمی کی سہولت اس ایپ کو مزید ہمہ گیر بنا دے گی صراط الجنان ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر دستیاب ہے۔