اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے تین دو کی اکثریت سے فیصلہ دیا۔
جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس صلاح الدین پنہور نے اکثریتی فیصلہ دیا، جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے اختلافی نوٹ لکھا۔
عدالت نے ججز کی سینارٹی سے متعلق معاملہ صدرِ پاکستان کو واپس ریمانڈ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کے تبادلے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار نہیں دے رہے۔ اکثریتی فیصلے میں ہدایت دی گئی کہ صدرِ مملکت سینارٹی کے معاملے کو جتنا جلد ممکن ہو، طے کریں۔
فیصلے کے مطابق، جب تک صدرِ مملکت سینارٹی کا تعین نہیں کرتے، قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ہی امور سرانجام دیتے رہیں گے۔
ججز تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار نہیں دے رہے، اکثریتی فیصلہ ، سرفراز ڈوگر قائمقام چیف جسٹس برقرار ،تفصیلات سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
