Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانکشمیری بچوں نے بھارتی صحافی کی کھنچائی کردی

کشمیری بچوں نے بھارتی صحافی کی کھنچائی کردی

لاہور، گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے بھارتی صحافی کی کشمیری بچوں سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کردی،ویڈیو میں کشمیری بچے پاکستان اور چین کی تعریف جبکہ بھارت سے نفر ت کا اظہار کر رہے ہیں۔
گور نر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں اس دھرتی کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی انشا اللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا ۔ 95ہزار سے زائد کشمیری بھارتی افواج کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بندوق سے لیکر ٹینک تک استعمال کر کے بھی بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا قتل اور دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔