پلواما ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع پلواما میں قابض فوج نے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ وادی کے ضلع پلواما کے علاقے پامپور میں غاصب فوج نے نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا۔دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے صبح سویرے سوپور قصبے میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی۔ بھارتی فوج ، سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)اور سپیشل آپریشن گروپ(ایس او جی) کے اہلکاروں نے سوپور قصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ ادھر ضلع راجوری کے علاقے تھنہ منڈی میں بھی بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ ضلع پلوامہ کے علاقے کیلان میں نامعلوم افراد نے تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچایا۔
پلواما میں 2 کشمیری جوان شہید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
