اسکردو،گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے یوم عاشورہ انتہائی پر امن طریقے سے اختتام پزیر ہونے پر گلگت بلتستان کے عوام اور علما کے کردار کو سراہا اور انتظامیہ کے بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں نے اتحاد بین المسلمین کا بہترین مثال قائم کرتے ہوئے ماتمی جلوسوں کو پر امن طریقے سے اختتام پذیر کیا اور ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے امن کی فضا کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا۔گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یوم عاشورہ کے جلوسوں کے دوران انتظامیہ کی بہترین انتظامات کو سراہا ۔
گورنر گلگت بلتستان کیوں خوش ہیں؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
