Wednesday, January 28, 2026
ہوماسلام آبادسویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات کرانے کیلئے اے سی رورل زخرل فدا ملک ایڈمنسٹریٹر تعینات

سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات کرانے کیلئے اے سی رورل زخرل فدا ملک ایڈمنسٹریٹر تعینات

اسلام آباد،سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات کے انعقاد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر رورل زخرل فدا ملک کو سوسائٹی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر کو دو ماہ کیلئے سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ،اسلام آباد کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام ایڈمنسٹریٹر کو مقررہ مدت میں سوسائٹی کے انتخابات کرانے کیلئے انتظامات کا ٹاسک سونپا گیا ہے، اس دوران رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز کے منظوری کے بغیر کسی ملازم کی بھرتی نہیں کی جا سکے گی ،ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے پلاٹس کی الاٹمنٹ پر پابندی ہو گی ،ایڈمنسٹریٹر سوسائٹی کے معاملات پر ہر ماہ رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز کو رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہوں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔