Tuesday, June 17, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینبرطانوی تاریخ میں پہلی بار خاتون خفیہ ایجنسی ایم آئی 6کی سربراہ مقرر

برطانوی تاریخ میں پہلی بار خاتون خفیہ ایجنسی ایم آئی 6کی سربراہ مقرر

لندن(آئی پی ایس )برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس ایم آئی 6 میں پہلی بار ایک خاتون کو سربراہ بنایا گیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق بلیز میٹرویلی ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ ہونگی، وہ ایم آئی 6 کی 18ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 47 سال کی بلیز میٹرویلی 1999 سے خفیہ انٹیلی جنس سروس کا حصہ ہیں اور وہ اس سال کے آخر میں عہدہ سنبھالیں گی۔رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے پہلی خاتون چیف کی تقرری کو تاریخی قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔