Monday, June 16, 2025
spot_img
ہومکامرسصدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 4فیصد کمی کرنے کا مطالبہ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 4فیصد کمی کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 400بیسس پوائنٹس کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آج مانیٹری کمیٹی اجلاس میں شرح سود کو سات فیصد تک لائے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افراط زر میں کافی حد تک کمی واقع ہوچکی جو اس وقت کم ترین سطح پر آگئی ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی کے باعث پالیسی ریٹ 7فیصد پر لانے کی گنجائش ہے ، مہنگائی میں کمی کے باوجود بلند شرح سود کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں رکاوٹ ہے، معاشی اشاریے مثبت،مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ شرح سود میں4فیصد کمی سے بینکوں میں پڑے ہوئے پیسے صنعتوں میں لگیں گے، پیسے کی سرکولیشن بڑھنے سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے، شرح سود میں بڑی کمی ملکی معیشت کی بہتری اور مالی استحکام کے حوالے سے اہم ہے،شرح سود میں کمی برآمدات میں اضافے، نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔