Monday, June 16, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینایران کا آئی اے ای اے سے تعاون محدود کا اعلان، جوہری تنصیبات حملوں پرخاموشی ناقابل قبول، دفتر خارجہ

ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون محدود کا اعلان، جوہری تنصیبات حملوں پرخاموشی ناقابل قبول، دفتر خارجہ

تہران(آئی پی ایس ) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے عالمی جوہری ادارے (آئی اے ای اے)سے اپنا تعاون محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں پر خاموش رہا، جو شدید تشویش کا باعث ہے۔نائب وزیر خارجہ کے مطابق ایران اپنے جوہری مواد اور آلات کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کرے گا تاہم ان اقدامات کے بارے میں آئی اے ای اے کو پیشگی اطلاع نہیں دی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری اورجوہری سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا اور اب اعتماد یکطرفہ نہیں ہو سکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔