Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانچیئرمین سی ڈی اے سے قازق سفیر کی ملاقات

چیئرمین سی ڈی اے سے قازق سفیر کی ملاقات

اسلام آباد، پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد سیملاقات کی جس میں دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے قازقستان کے سفیر نے ملاقات کی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں برادر ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے اور تعاون کے مواقع تلاش کریں گے۔ملاقات کے دوران قازقستان کے سفیر نے جمہوریہ قازقستان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے تناظر میں اگلے سال کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اس دوران چیئرمین سی ڈی اے نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کی تجاویز کی حمایت کی اورسیاحت کی ترقی ،معلومات اور تجربے کے تبادلے پر زور بھی دیا۔اس کے علاوہ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کی ترقی کے موجودہ منصوبوں ، سرمایہ کاری کے منصوبوں ، قازقستان کو ان کے نفاذ میں شرکت کی دعوت دینے کے بارے میں آگاہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔