Monday, June 16, 2025
spot_img
ہومکامرسچینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم سیاسی ثمر ہے، چینی صدر

چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم سیاسی ثمر ہے، چینی صدر

بیجنگ : پیر کے روز شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 12 ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے ” درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ بندی کے ذریعے اقتصادی اور سماجی ترقی کی رہنمائی کرنا قومی گورننس میں پارٹی کا ایک اہم طریقہ ہے۔

“اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پانچ سالہ منصوبے کی سائنسی تشکیل اور مسلسل عمل درآمد سی پی سی کی قومی گورننس کا ایک اہم تجربہ ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم سیاسی ثمر ہے۔ پہلے پانچ سالہ منصوبے سے لے کر 14 ویں پانچ سالہ منصوبے تک، مستقل مقصد چین کو ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانا رہا ہے۔ اس عمل میں، ہماری پارٹی نے مسلسل ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں ا پنی تفہیم کو گہرا کیا ہے، اپنی حکمت عملی کو پختہ کیا ہے اور اپنے عمل کو وسعت دی ہے ،

یوں چین کی جدیدکاری اور ترقی کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے.مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں چینی طرز کی جدیدکاری کی خصوصیات، تقاضوں اور اس کے اہم اصولوں کی گہرائی سے وضاحت کی گئی ہے۔ بہتر زندگی کے لئے لوگوں کی خواہشات ہماری جدوجہد کا مقصد ہے۔ بہتر قواعد، پالیسیاں اور ترقیاتی منصوبے عوام کی خواہشات کے مطابق اور ان کے خیالات اور توقعات کے مطابق ہونے چاہئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔