نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا معاملہ ، حکومت اور اپوزیشن صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے پروسیس پر کام شروع نہ ہو سکا،حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے نام تجویز نہیں کیے گئے۔اپوزیشن کی جانب سے بھی تاحال کوئی نام تجویز نہیں کیا گیا۔نئے ناموں کی تجویز ہونے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان بھی مشاورت نئے ناموں کے تجویز کیے جانے کے بعد شروع ہوگی، تا حال دو معاملے کے اوپر دونوں جانب سے صرف خط و کتابت جاری ہے۔
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری،حکومت اور اپوزیشن کا غیر سنجیدہ رویہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔