اسلام آباد(آئی پی ایس ) سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں معمولی بچت کرنے والے گھرانوں کو بڑے مگر مچھوں کے آگے ڈال دیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کیرہنماں عمرایوب،شبلی فراز،شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پچھلیسال تنخواہ دارطبقیپر100فیصد بوجھ بڑھایا گیا تھا، تنخواہ دارطبقیکوملنیوالا ریلیف کچھ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ غریب کومزید غریب کر دے گا، کاربن لیوی،پٹرولیم لیوی کا براہ راست بوجھ غریب آدمی پر پڑے گا، بدقسمتی سے بجٹ ہمیشہ اشرافیہ کے لیے بنایا جاتا ہے۔سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پلاٹس کی خرید و فروخت پر ٹیکس چار فیصد سے کم کر دیا گیا، چھوٹے بچت کرنے والے گھرانوں کو بڑے مگر مچھوں کے آگے ڈال دیا گیا ، ٹیکس کا نام نہیں دیا گیا تاکہ اس کا حصہ صوبوں کو نہ دیا جائے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بجٹ میں غریبوں کا خون چوسا جاتا ہے، تحریک انصاف دورمیں6.2فیصد پرمعیشت گروتھ کررہی تھی، کسان، کاشت کاروں کو اربوں روپیکا نقصان ہوا، پاکستان میں مسلسل غربت بڑھ رہی ہے، بجٹ میں مراعات یافتہ طبقیکو5کھرب کا ریلیف دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان کرنسی بھی پاکستان سے مضبوط ہوگئی ہے، یہ فارم47کیذریعیاقتدار میں آئے، بجٹ میں شرح نمو کے حوالے سے ہیرا پھیری کی گئی ہے، پچھلے تین سال میں حکومت نے 30 کھرب کے ریکارڈ قرض لیے، قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید ٹیکس لگائے جاتے ہیں۔