Thursday, June 12, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزحکومت بڑا فیصلہ ،، ٹیکس ادا نا کرنیوالے گرفتار ہو سکیں گے ،، کیسے ، کیوں اور کون کرے گا ؟تفصیلات سب نیوز پر

حکومت بڑا فیصلہ ،، ٹیکس ادا نا کرنیوالے گرفتار ہو سکیں گے ،، کیسے ، کیوں اور کون کرے گا ؟تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز )ٹیکس یا پرانے ٹیکس واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر انکم ٹیکس حکام کو افراد کی گرفتاری پر اختیارات دینے کا فیصلہفنانس بل کے مطابق حکومت نے ٹیکس یا پرانے ٹیکس واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر انکم ٹیکس حکام کو افراد کی گرفتاری پر اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی جج یا مجسٹریٹ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ٹیکس ڈیفالٹر یا ٹیکس سے بچنے والے کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی جائے گی اور اسے اپنی پوزیشن کی وضاحت کرنے کی مہلت دی جائے گی اسپیشل جج یا جوڈیشل مجسٹریٹ گرفتار ٹیکس نادہندگان یا ٹیکس ایوائیڈرز کو ریمانڈ پر ان لینڈ ریونیو افسران کے حوالے کریں گے اور ایف بی آر کی درخواست پر ریمانڈ کی مدت میں توسیع کی جائے گی سپیشل جج یا جوڈیشل مجسٹریٹ ان لینڈ ریونیو افسران کو تفتیش کے لیے 14 دن سے زیادہ ٹیکس نادہندہ کے ریمانڈ کی اجازت دیں گے اگر ان لینڈ ریونیو حکام ٹیکس چوری کے کافی ثبوت پیش نہیں کرتے ہیں تو ملزم کو چھوڑ دیا جائے گا، اگر گرفتار شخص کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں تو اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جا سکتا ہے ان لینڈ ریونیو افسران تحقیقات مکمل کریں اور ٹیکس نادہندگان یا چوری کرنے والوں کے ذریعے ٹیکس چوری کی گئی رقم کا چالان عدالت میں جمع کرائیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔