Monday, June 16, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزیہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن ہے، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی حکومت پر تنقید

یہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن ہے، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی حکومت پر تنقید

اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہر ریاض نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن بجٹ ہے ، جب ہر چیز پر سیلز ٹیکس 18 فی صد وصول کیا جائے گا اور یوٹیلیٹی بلز زیادہ کیے جائینگے تو آخر کار غریب، تنخواہ دار اور متوسط کی جیب پر ہی ڈاکا مارا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مزید قرضے لے کر مصنوعی ترقی کا ڈھونگ رچا کر بل آخر عوام کی جیب سے وصول کیا جائیگا۔
سولر پلیٹس مہنگی کر کے متوسط طبقے سے بجلی کے بلوں کی آگ میں جھونک دیا جائیگا۔ انڈائریکٹ ٹیکسوں کے بے تحاشا اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔