Tuesday, December 16, 2025
ہومبریکنگ نیوزآئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی دستاویز ات سب نیوز کو موصول

آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی دستاویز ات سب نیوز کو موصول

اسلام آباد (سب نیوز )آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی دستاویز ات سب نیوز کو موصول ہو گئیں۔بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025,26 کیلئے وفاقی بجٹ کا حجم 17 ہزار 573 ارب مقرر، ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر،نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5 ہزار 147 ارب روپے مقرر،حکومت کی مجموعی آمدن کیلئے 19 ہزار 278 ارب روپے کا تخمینہ،آئندہ مالی سال صوبوں کو 8 ہزار 206 ارب روپے دئیے جائیں گے،قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8207 ارب روپے مختص،مالی سال 2025,26 کیلئے دفاع کا بجٹ 2550 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

،گرانٹس اور سبسڈی کی مد میں 1 ہزار 928 روپے کا بجٹ مختص،پینشن کی مد میں آئندہ مالی سال کیلئے 1055 ارب روپے مختص،سول حکومت کے اخراجات کیلئے آئندہ مالی سال 971 ارب روپے کا بجٹ مختص،ہنگامی حالات کیلئے آئندہ مالی سال 389 ارب کا بجٹ مختص،پی ایس ڈی پی کی مد میں آئندہ مالی سال کیلئے 1 ہزار ارب روپے کا بجٹ مختص،آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کا بجٹ خسارہ 6 ہزار 105 ارب روپے ہوگا۔

WhatsApp Image 2025 06 10 at 04.47.18 4e071d3b
WhatsApp Image 2025 06 10 at 04.47.17 161c84e6
WhatsApp Image 2025 06 10 at 04.47.17 c3d86f59
WhatsApp Image 2025 06 10 at 04.47.16 b028b696
WhatsApp Image 2025 06 10 at 04.47.16 96db423c

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔