Monday, June 16, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزعید پر پاکستان بھر میں کتنے جانور پربان کیے گئے؟ٹینریز ایسوسی ایشن نے تفصیلات جاری کر دیں

عید پر پاکستان بھر میں کتنے جانور پربان کیے گئے؟ٹینریز ایسوسی ایشن نے تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ٹینریز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحی پر ملک بھر میں قربان کئے گئے جانوروں کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق مجموعی طور پر 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان کئے گئے، عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، 6 سے 10 لاکھ جانور کم فروخت ہوئے، قربانی کے جانوروں کی فروخت کا کل تخمینہ 500 ارب سے کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عید قربان پر 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ قربان ہوئے۔

ٹینریز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گائے کی قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے کمی ریکارڈ کی گئی، بکرے کی قیمت میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک اضافہ ہوا، اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا، اس سال کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 6.35 ارب لگایا گیا۔خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں عید کے تینوں روز صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔