بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی ، جس میں نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن ، وزارت تعلیم ، وزارت شہری امور ، وزارت خزانہ ، انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزارت ، اور نیشنل ہیلتھ کمیشن کے متعلقہ ذمہ داران نے لوگوں کے ذریعہ معاش کی مزید ضمانت اور بہتری کے لئے متعلقہ پالیسیاں متعارف کروائیں۔
اس تعارف میں بتایا گیا کہ چین نے “لوگوں کے ذریعہ معاش کی مزید ضمانت اور بہتری اور لوگوں کی فوری مشکلات اور توقعات کے حل ” کے بارے میں رائے جاری کی ہے، جس میں لوگوں کے ذریعہ معاش کے کام کو زیادہ “منصفانہ ، متوازن ، جامع اور قابل رسائی” بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ یہ پالیسی سماجی ضمانت کو مزید منصفانہ بنانے ، سماجی ضمانت کی کوریج کو فروغ دینے اور عام ملازمین، کسانوں اور روزگار کی نئی صنعتوں سے وابستہ ملازمین کے لئے سماجی بیمہ کے نظام کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کرتی ہے۔
پالیسی میں تقریباً پانچ سال کے اندر لازمی تعلیم کے اسکولوں کی معیاری تعمیر کو مکمل کرنے ، ایک ہزار سے زائد اعلی معیار کے ہائی اسکولوں کی تعمیر اور توسیع،جامعات کے اندراج میں اضافہ کرنے اوربچوں کے لئے بہتر تعلیمی وسائل پیدا کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی.علاوہ ازیں، طبی وسائل کو نچلی سطح کے طبی اداروں تک تقسیم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔