Wednesday, June 4, 2025
spot_img
ہوماسلام آباداسلام آباد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون، سینکڑوں گاڑیاں تھانے منتقل

اسلام آباد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون، سینکڑوں گاڑیاں تھانے منتقل

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی خصوصی انفورسمنٹ مہم کامیابی سے جاری ہے۔ سی ٹی او کیپٹن(ر)سید ذیشان حیدر کی نگرانی میں جاری مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 405 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ دوران ڈرائیونگ قوانین کو نظرانداز کرنے والے 1633 موٹر سائیکلیں اور 633 گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئیں۔اسی دوران اوورلوڈنگ میں ملوث 35 ٹرک بھی قبضے میں لیے گئے، جب کہ لین خلاف ورزی پر 81، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 140، ٹرپل سواری پر 65 اور 84 کم عمر ڈرائیورز پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
سی ٹی او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اور بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یقینی بنائیں کہ کوئی بھی فرد بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ نہ کر سکے۔کیپٹن (ر)ذیشان حیدر نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ شہر میں محفوظ اور منظم ٹریفک نظام قائم کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔