Wednesday, June 4, 2025
spot_img
ہومکامرسچین کے "14ویں پانچ سالہ منصوبے" کے اہم انجینئرنگ منصوبے مستحکم رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں، چینی میڈیا

چین کے “14ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اہم انجینئرنگ منصوبے مستحکم رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں، چینی میڈیا

بیجنگ :رواں سال چین کے  “14ویں پانچ سالہ منصوبے” کا اختتامی سال ہے، اور تمام اہم منصوبے مستحکم رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شینیانگ سے چانگبائی پہاڑ  تک ہائی اسپیڈ ریلوے نے مشترکہ ٹیسٹنگ اور ایڈجسٹمنٹ کا آغاز کیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ اس  ہائی اسپیڈ ریلوے کا افتتاحی آپریشن قریب ہے۔ 430 کلومیٹر طویل اور 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ ریلوے لائن دونوں مقامات کے درمیان سفر کا وقت موجودہ 3 گھنٹے 26 منٹ سے گھٹا کر ڈیڑھ گھنٹہ کر دے گی۔

صوبہ گوانگ تنگ میں، ملک کے سب سے بڑے ریلوے لاجسٹکس مرکز “شینزین پنگہو نان جامع لاجسٹکس مرکز منصوبے” کے دوسرے مرحلے کا اسٹیل فریم ورک مکمل ہو چکا ہے، اور اب اندرونی الیکٹریکل انسٹالیشن کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ “14ویں پانچ سالہ منصوبے” کے پہلے قومی لاجسٹکس مراکز میں سے ایک، یہ منصوبہ مکمل ہونے پر ایشیا کا سب سے بڑا “روڈ، ریل اور میری ٹائم” ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹیشن مرکز بن جائے گا۔

آبی ذخائر کے شعبے میں، صوبہ شان ڈونگ کے لین ای شہر میں واقع دریائے  مینگ ہی کے  شوانگہو ڈیم پر کام تیزی سے جاری ہے۔  اس ڈیم کی کل گنجائش 138 ملین کیوبک میٹر ہے۔ 2026 کے آخر تک مکمل ہونے والا یہ منصوبہ لین ای میں سیلاب کے دباؤ کو کم کرے گا اور دو  ہزار ایکڑ زرعی زمین کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔