سیالکوٹ (آئی پی ایس) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پی پی 52 کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پر خالی ہوئی تھی۔
حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 725 ہے۔ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 460 ہے۔
ن لیگ سے حنا ارشد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ میدان میں اترے ہیں۔
پیپلزپارٹی نے راحیل کامران چیمہ کو اپنا امیدوار اتارا ہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے رانا شفاقت قسمت آزمارہے ہیں۔
الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر بروقت پولنگ کا آغاز ہوگیا، حلقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، عوام الناس بلاخوف وخطر پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ ڈالنے آئیں، شہری اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔
