اسلام آباد (سب نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.41 فیصد تک محدود رہی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 14 اشیا مہنگی، 10 اشیا سستی جبکہ 27 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر،آلو، انڈے، پیاز، کیلے، گڑ، سرسوں کا تیل، دال ماش، چنا بھی مہنگے ہوئے ہیں جبکہ برائلر مرغی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، چینی،بجلی، خشک دودھ، گھی، گندم کا آٹا، لہسن کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریڈ، مٹن، تازہ دودھ، دہی سمیت 27 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی موجودہ صورت حال ملے جلے رجحان کی عکاسی کرتی ہے، جس میں روزمرہ استعمال کی کچھ بنیادی اشیا مہنگی جبکہ کچھ سستی ہوئی ہیں۔
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.81فیصد کمی ریکارڈ،گزشتہ ہفتے 14اشیا مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔