Friday, May 30, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادچیف ایگزیکٹو آئیسکوکل فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے،ترجمان آئیسکو

چیف ایگزیکٹو آئیسکوکل فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے،ترجمان آئیسکو

اسلام آباد(سب نیوز)ترجمان آئیسکو کی جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان مورخہ30مئی 2025(بروز جمعہ) صبح 09:00 تا دن 11:00بجے تک اسلام آباد۔ راولپنڈی سٹی ۔راولپنڈی کینٹ ۔ اٹک ۔ جہلم ۔چکوال سرکلز اور گردونواح کے آئیسکو صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل سنیں گے اور اُن کے بروقت حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ دفاتر کو بھیج دیا جائے گا۔

صارفین چیف ایگزیکٹو سے بات کرنے اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اورازالے کیلئے فیس بک آئی ڈیCEO-IESCO E-Kachery اور ٹیلی فون نمبر 051-9253105 پر دیے گئے اوقات کار کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔صارفین شکایات کے اندراج کے دوران اپنا نام،بل کا ریفرنس نمبر اور رابطہ نمبر ضرور بتائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔