Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانبلوچستان اسمبلی ،اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی ،اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور

کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان اسمبلی میں اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان اسمبلی میں قرارداد صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یوسف گیلانی نے ائیرپورٹ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان کیا تھا ،ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیر پورٹ رکھا گیا، ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنا عظیم قائد سے ناانصافی کے مترادف ہے۔قرارداد کے مطابق وفاقی حکومت سے اس حوالے سے رجوع کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔