Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومپاکستانبحریہ ٹاون اور ملک ریاض کی غیر قانونی ضبط شدہ پراپرٹی کی نیلامی کا عمل شروع

بحریہ ٹاون اور ملک ریاض کی غیر قانونی ضبط شدہ پراپرٹی کی نیلامی کا عمل شروع

اسلام آباد (سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے راولپنڈی، اسلام آباد ، لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں بحریہ ٹاون اور ملک ریاض کی غیر قانونی ضبط شدہ پراپرٹی کی نیلامی کا عمل شروع ہوگیا جبکہ کمیٹیاں تشکیل دے کر اشتہارات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ضابطے کے مطابق نیلامی کے اشتہارات جاری کر کے بحریہ ٹاون فیز ٹو ، فیز فور اور سفاری ولاز کی پراپرٹیز نیلامی کیلئے پیش کی گئی ہے ۔اس پراپرٹی میں سینما، شادی ہال، سفاری پارک، اسکول اور بحریہ ٹاون ہیڈ آفس بھی شامل ہے ۔
بحریہ ٹاون کی غیرمنقولہ جائیداد کا نیلام عام نیب آرڈیننس انیس سو ننانوے کے سیکشن 33 ای کے تحت عمل میں لایا جائیگا جس کا مقصد ڈیفالٹ شدہ رقم کی وصولی ہے۔بحریہ ٹاون کی اس حوالے سے نیب کے ساتھ پلی بارگین پہلے ہی ہو چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔