Thursday, March 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، آل پاکستان وکلا کنونشن اعلامیہ

عمران خان اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، آل پاکستان وکلا کنونشن اعلامیہ

لاہور (سب نیوز )لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، تمام مسائل کا حل گفت و شنید کے ذریعے نکالا جائے اور طاقت سے گریز کیا جائے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین و قانون مسنگ کیا گیا انہیں فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔

مزید کہا گیا پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں حالیہ ترمیم کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ ترمیم آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی جیسے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم پورے پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑے ہیں، جو میڈیا ورکر اور صحافی آزادی اظہار رائے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق وکلا سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے پانی کے جائز حق کے لیے مکمل دفاع کریں گے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ بھارت کا پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاک فوج بالخصوص پاک فضائیہ کی بروقت کاروائی کو سراہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔