بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چھئن نے ایک پریس کانفرنس میں حالیہ عرصے میں تجارت کے شعبے میں اہم امور کی تفصیلات پیش کیں اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔
جمعرات کے روز ترجمان نے بتایا کہ 2025 کے جنوری سے اپریل تک، ملک کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 57.54 بلین ڈالر رہی، جو کہ 7.5 فیصد کی سالانہ نمو ہے۔ اس میں غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 51.04 بلین ڈالر ہے، جو کہ 5.6 فیصد کی سالانہ نمو ہے، بی آر آئی ممالک میں غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 12.78 بلین ڈالر رہی، جو کہ 16.4 فیصد کی سالانہ نمو ہے۔جنوری سے اپریل تک، ملک کا بیرونی کنٹریکٹ انجینئرنگ کا کاروبار 47.11 بلین ڈالر تک پہنچ گیا، جو کہ 6.8 فیصد کی سالانہ نمو ہے؛ نئے دستخط شدہ معاہدوں کی مالیت 76.59 بلین ڈالر رہی، جو کہ 22.4 فیصد کی سالانہ نمو ہے۔