Monday, December 15, 2025
ہومکامرسچینی وزیراعظم انڈونیشیا اور ملائیشیا کا دورہ کریں گے

چینی وزیراعظم انڈونیشیا اور ملائیشیا کا دورہ کریں گے

بیجنگ : چینی وزیراعظم لی چھیانگ انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے اور ملائیشیا میں آسیان ۔چین۔ خلیج تعاون کونسل  سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جمعرات کے روزچینی وزارت خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کی دعوت پر وزیر اعظم لی چھیانگ 24 سے 26 مئی تک انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر  لی چھیانگ 26 سے 28 مئی تک کوالالمپور، ملائیشیا میں آسیان- چین -جی سی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔