تل ابیب(آئی پی ایس) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امید ہے امریکا ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے سے روکے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک کی تقسیم کیلئے امریکا کیساتھ مل کر منصوبہ تیار کیا ہے، جنگ کو واضح شرائط پر ختم کرنے کیلئے تیار ہیں، غزہ کو مکمل غیر مسلح کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ حماس کو مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے ہوں گے، 100امدادی ٹرک غزہ آئے تھے، ان میں سے تقریبا10پر حماس نے قبضہ کر لیا، امدادی سامان پر حماس کے قبضے کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اقوام متحدہ نے امداد بھیجنے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا اب تک ضرورت مند افراد تک امداد نہیں پہنچی۔