Friday, March 13, 2026
ہومپاکستانچیئرمین پی ٹی اے کا کمیٹی اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام، پھر کیا ہوا؟؟ تفصیلات سب نیوز پر

چیئرمین پی ٹی اے کا کمیٹی اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام، پھر کیا ہوا؟؟ تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، چیئرمین پی ٹی اے اور سینیٹر ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے چرس نوشی کا الزام لگایا گیا جس پرسینیٹر ایمل ولی خان نے شدید ردعمل دیا،چیئرمین پی ٹی اے سینیٹر ایمل ولی خان سے بار بار معافی مانگتے رہے۔
سینیٹرآغا شاہزیب درانی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس ہوا ، چیئرمین پی ٹی اے اور اے این پی کے رہنما سینیٹر ایمل ولی خان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام لگا دیا اور طنزیہ انداز میں کہا مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں۔ اس بیان پر سینیٹر ایمل ولی بھڑک اٹھے اور کہا کہ ایک سرکاری ملازم کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ منتخب نمائندے پر ایسے الزامات لگائے؟، چیئرمین پی ٹی اے بارہا معذرت کرتے رہے مگر ایمل ولی خان نے ان کے رویے کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا شاہزیب درانی نے بھی پی ٹی اے سربراہ کے رویے کی مذمت کی اور یہ معاملہ وزیرِاعظم کے سامنے اٹھانے کا اعلان کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے کو اجلاس چھوڑ کر جانا پڑا، جبکہ کمیٹی نے سیکریٹری آئی ٹی کو بھی معاملے کا نوٹس لینے کی ہدایت جاری کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔