Tuesday, December 16, 2025
ہومبریکنگ نیوزپاک بھارت جنگ کے دوران تعاون پر اظہارِ تشکر، وزیراعظم شہباز شریف دوست ممالک کے دورے کریں گے

پاک بھارت جنگ کے دوران تعاون پر اظہارِ تشکر، وزیراعظم شہباز شریف دوست ممالک کے دورے کریں گے

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاک بھارت جنگ کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کیے گئے تعاون پر اظہارِ تشکر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف مختلف ممالک کے دورے کریں گے۔ وزیراعظم کے ان دوروں کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر، اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے جبکہ ان کے ترکیہ، آذربائیجان اور ایران جانے کا بھی امکان ہے۔ ان دوروں کے دوران وزیراعظم نہ صرف پاکستان کا موقف پیش کریں گے بلکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اثرات پر بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم رواں ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے ان اہم دوروں کا آغاز کریں گے تاکہ دوست ممالک کو براہِ راست پاکستان کی تشکر آمیز پالیسی سے آگاہ کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔