Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان اور ترکیے کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

پاکستان اور ترکیے کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ترکیے کے وزیرخارجہ حکان فدان نے خطے کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوں پر گفتگو کی۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیے کے وزیر خارجہ حکان فدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔ اسحاق ڈار اور حکان فدان نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔