Tuesday, July 8, 2025
ہومبریکنگ نیوزامریکہ کا بھارتی شہریوں کو سخت انتباہ،ڈی پورٹ کرنے کی دھمکی،امریکہ میں سیاسی پناہ کی شرح میں بے پناہ اضافہ

امریکہ کا بھارتی شہریوں کو سخت انتباہ،ڈی پورٹ کرنے کی دھمکی،امریکہ میں سیاسی پناہ کی شرح میں بے پناہ اضافہ

نیویارک (آئی پی ایس )امریکہ کا بھارتی شہریوں کو سخت انتباہ،ویزا مدت سے زیادہ قیام پر ملک بدری اور مستقل سفری پابندی کا سامنا، امریکہ سے غیر قانونی بھارتی شہریوں کا انخلا جاری ،ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارتی شہریوں پر زمین تنگ، ملک سے نکالنے کی دھمکی دے دی ،بھارت میں امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سرزمین پر قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اگر کوئی امریکہ میں اپنے ویزا کی مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرتا ہے، تو اس کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

مستقبل میں امریکہ کا سفر کرنے پر مستقل پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔امریکہ میں 7.25 لاکھ بھارتی غیر قانونی طور پر مقیم، تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ 2023 میں 51,000 بھارتیوں نے امریکہ میں پناہ کی درخواست دی، گزشتہ 5 سال میں 470 فیصد اضافہ ہے۔ مودی کے زیر حکومت بے روزگاری خطرناک حدوں کو چھونے لگی، اپریل 2025 میں شرح 5.1 فیصد تک جا پہنچی۔شہری علاقوں میں بے روزگاری 6.5 فیصد، نوجوان سب سے زیادہ متاثر۔معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے باعث بھارتی شہریوں کی امریکہ ہجرت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔