Saturday, March 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ

پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔

اجلاس میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری تحریک کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کیمٹی کو دے دیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاسی کمیٹی میں شامل رہنما آئندہ چندروز میں مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کا باقاعدہ اعلان کردیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کے ڈویژنل سطح پر مشاورتی اجلاس بھی جلد بلائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اجلاس پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے بانی پی ٹِی آئی کی ہدایت پر طلب کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔