نئی دہلی (سب نیوز)افواج پاکستان کے ہاتھوں بھارتی فوج کی رسوا کن شکست کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پر مودی سرکار پر طنز کے نشتر برسانا شروع کردیے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے طنزیہ پوسٹ میں مودی حکومت کی جانب سے فرانسیسی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن سے رافیل طیاروں کی خریداری کو پاکستان کی سازش قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے لکھا کہ سب پاکستانیوں کی حرکت ہے، اِن بدمعاشوں نے ڈیسالٹ کمپنی کو بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے جسے جنگ میں چینی ہوائی جہازوں نے مار گرایا۔
بدمعاش پاکستانیوں نے بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوادیے، مرکنڈے کاٹجو کا طنز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
