Friday, April 24, 2026
ہوماسلام آبادصارفین کو بجلی حادثات سے محفوظ رکھنا آئیسکو کی اولین ذمہ داری ہے، ترجمان آئیسکو

صارفین کو بجلی حادثات سے محفوظ رکھنا آئیسکو کی اولین ذمہ داری ہے، ترجمان آئیسکو

اسلام آباد (سب نیوز)ترجمان اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی عاصم نذیر راجہ نے بتایا کہ آئیسکو انتظامیہ نے ہمیشہ سے یہ کوشش کی ہے کہ معزز صارفین کو معیاری اور بروقت سروسز کے ساتھ ساتھ انہیں بجلی حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے مئوثر اقدامات کیے جائیں اور اسی سلسلے میں سال 2019 سے ایک کمپین کا آغاز کیا گیا تھا

جس کے تحت آئیسکو فارمیشنز نے ابھی تک گھروں کے نزدیک یا اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کی محفوظ مقامات پر منتقلی ، بجلی کے کمزور پولز کی تبدیلی کے 9ہزار 716 خطرناک پوائنٹس کو کلیئر کر لیا ہے اور اس کمپین پر آنے والے 1 ارب 85 کروڑ 81 لاکھ سے زائد کے اخراجات آئیسکو نے خود برداشت کیے ہیں اور ثابت کیا ہے کہ آئیسکو ایک ذمہ دار اور کسٹمر کیئر فرینڈلی ادارہ ہے جو معزز صارفین کی خدمت اور جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

ترجمان آئیسکو عاصم نذیر راجہ نے معزز صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ بجلی کی تنصیبات کے قریب یا نیچے تعمیرات سے گریز کریں کیونکہ یہ نہ صرف غیر قانونی عمل ہے بلکہ اس فعل سے آ پ اپنے پیاروں کی جانو ں کو خطرے میں ڈالتے ہیں ۔ صارفین مزید معلومات کے لیے متعلقہ ایس ڈی او آفس یا ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔