اسلام آباد (سب نیوز)اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجزکی تزئین و آرائش اورمرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اراکین نے پارلیمنٹ لاجزکی تزئین وآرائش اورمرمت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ سی ڈی اے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتا ہے جبکہ اس دوران شازیہ ثوبیہ سومرو نے صفائی سمیت دیگر مسائل حل نہ کئے جانے کا شکوہ کیا۔ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز کو معطل کیاہے جبکہ پارلیمنٹ لاجز کے مسائل کے حل کیلئے نئے ٹینڈرز جاری ہونگے۔
اس موقع پر پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو رفع دفع کرنے کے بجائے سی ڈی اے کو رفع دفع کردیں، اس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے جواب دیا کہ سی ڈی اے نے 5سال میں پارلیمنٹ لاجز کی دیکھ بھال پر 90کروڑ سے زائد خرچ کئے ہیں۔
