Friday, March 6, 2026
ہومپاکستانآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ کا دورہ ، معرکہ حق کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ کا دورہ ، معرکہ حق کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت

راولپنڈی(سب نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے فردا فردا تمام زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور زخمیوں کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ آرمی چیف نے افواجِ پاکستان کی جانب سے ان کی مکمل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرات و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، پوری قوم اپنی افواج کے ہر سپاہی کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے۔
آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوئی بھی دشمنانہ سازش افواجِ پاکستان کے حوصلے اور عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔آرمی چیف معرکہ حق / آپریشن بنیان مرصوص کے دوران افواجِ پاکستان کے یکجہتی سے بھرپور اور جرات مندانہ ردعمل اور پاکستانی قوم کی غیر متزلزل حمایت، ملکی عسکری تاریخ کے ایک ناقابل فراموش باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔