اسلام آباد (سب نیوز)نرسز کے عالمی دن کے موقع پر کیپٹل اسپتال میں تقریب کا انعقاد ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم تاج نے بہترین کارکردگی پیش کرنے پرنرسز میں انعامی شیلڈ پیش کیں ۔
تفصیلات کے مطابق نرسزکے عالمی دن کے موقع پر کیپٹل اسپتال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم تاج ، ڈائریکٹر پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سرجن ڈاکٹر تنصیر احمد، ڈائریکٹر ایڈمن سرتاج علی، نرسنگ سپرٹینڈنٹ میڈم سمینہ الیاس راجہ، شبیر تنولی تقریب میں شریک تھے۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹل اسپتال محمد نعیم تاج نے تمام نرسز کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر انعامی شیلڈ پیش کیں ۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے نرسز کو انٹرنیشنل نرسز ڈے کی مبارکباد بھی دی ۔
